سی پیک کے تحت 8.2ارب ڈالر سے ریلوے اپ گریڈیشن منصوبہ رواں سال شروع ہوگا

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت 8.2ارب ڈالر سے پاکستان ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال شروع کیا جائے گا جس کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر 3 مرحلوں میں عملد ر آمد کیا جائے گا۔ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی، کوٹری، حید ر آباد میں 163کلومیٹر نئی ریلوے لائن کی تعمیر کی بھی تجاویز زیر غور ہیں۔

ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے تحت ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ اور مسافر ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی جس سے شہریوں کو تیز رفتار ریلوے کی سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔جس کے تحت کراچی تا پشاور، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور اور راولپنڈی پر مشتمل ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے میں ملتان لاہور 334 کلومیٹر سیکشن کی اپ گریڈیشن اور دونوں ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سہولتیں بڑھائی جائیں گی۔ حید ر آباد ملتان 748کلومیٹر، کمیاڑی حید ر آباد سیکشن 182کلومیٹر کی اپ گریڈیشن اور کراچی کنٹونمنٹ اسٹیشن پر مسافروںکے لیے سہولتیں بھی بڑھائی جائیں گی۔ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے میں پشاور تا راولپنڈی 159کلومیٹر ٹریک کو بھی ڈبل کیا جائے گا۔

والٹن ریلوے اکیڈمی لاہور کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے دوسرے مرحلے میں حویلیاں تا ٹیکسلا 55کلومیٹر ٹریک،لاہور تالالہ موسی سیکشن 132کلومیٹر، راولپنڈ ی تا لالہ موسی سیکشن 170کلومیٹر کی اپگریڈیشن اور ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔فیز ٹو میں ہی کراچی کوٹری حید ر آباد کے درمیان163کلومیٹر نئی ریلوے لائن کی تعمیر کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ منصوبے کے تیسرے مرحلے (فیز تھری) میں پاکستان ریلوے کی جانب سے پاکستان والٹن اکیڈمی لودھراں، خانیوال سیکشن 91کلومیٹر کی اپ گریڈیشن اور الیکٹری فکیشن کی تکمیل بھی کی جائے گی۔ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں سالانہ 5فیصد اضافہ ہوگا اور 2021 تک ایم ایل ون پر مسافروں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 7 کروڑ 54 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے جہاں مسافروں کو سستی اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئیں گی وہیں بڑی تعداد میں نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.