سی پیک کے تحت پنجاب کے لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کے فریم فرک کی منظوری

لاہور: 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سی پیک کے تحت صوبے کے لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کے فریم فرک کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف كی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں چائنہ پاكستان اكنامك كوریڈور كے تحت پنجاب كے لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون كے فریم ورك كی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سی پیك كے تحت لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون كو بڑھانے كے لیے تجاویز كا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ چائنہ پاكستان اكنامك كوریڈور نے پاكستان میں ترقی اورخوشحالی كی بنیاد ركھ دی ہے، چین نے 54 ارب ڈالر كی سرمایہ كاری كا پیكیج دے كر پاكستان پر ایك عظیم احسان كیا ہے۔ انہوں  نے كہا كہ چین نے حقیقی معنوں میں پاكستان كے ساتھ اپنی دوستی كا حق ادا كیا ہے، سی پیك كے تحت پاكستان میں كئی منصوبے انتہائی تیزی سے تكمیل كی جانب بڑھ رہے ہیں اوران منصوبوں كی تكمیل سے عوام كا معیاری زندگی بلند ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے كہا كہ سی پیك سے پاكستان سمیت پورے خطے میں ترقی و خوشحالی كے نئے دروازے كھل رہے ہیں اورسرمایہ كاری میں اضافے سے روزگار كے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ مستقبل میں سی پیك كے غیر معمولی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم نے اپنی تیار ی مكمل ركھنی ہے،چین كی جانب سے سرمایہ كاری كے غیر معمولی پیكیج كے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چكے ہیں، توانائی ، انفراسٹركچر اوردیگر منصوبوں  پر اعلیٰ معیاراور رفتار كے ساتھ كام جاری ہے اورصنعتی ترقی كا عمل تیز ہو رہا ہے۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.