سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ایک اوربھارتی سازش بے نقاب، خفیہ اداروں نے’’ را ‘‘کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی (بی ایل ٰآئی)سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے انکشاف کیاہے کہ سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے پاکستانی خفیہ ادارے نے انڈین خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پورٹ قاسم کے اطراف سے پکڑ لیا ہے جو کہ سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو اغواء اور ان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ را یورپ، جرمنی، افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں اپنے دفاتر قائم کرکے سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
معروف صحافی کامران خان نے نجی ٹی وی چینل میں اپنے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاست، حکومت اور فوج کا سب سے بڑا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے وہ اس منصوبے کو اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں اس لئے سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بھارتی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی را کو کروڑوں ڈالر ز کے فنڈز جاری کئے ہیں اس حوالے سے را نے پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ را نے سی پیک کو سبو تاژ کرنے کے لئے ایک بھرپور نیٹ ورک بنایا ہے جس کے تانے بانے یورپ، جرمنی ، مشرق وسطیٰ اورافغانستان تک پھیلا ہوا ہے جب کہ اس نیٹ ورک کا مرکز جی سی سی کے اہم ملک کے اہم شہر میں مرکز ہے جہاں سے اسے چلایا جاتا ہے۔ را کے ایجنٹ آپس میں رابطے کے لئے ٹیلی فون اور موبائل کی بجائے انٹرنیٹ کا سہارا لے رہے ہیں لیکن اسی سلسلے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کے اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی کارندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ اداروں نے گذشتہ دنوں ہونے والے ایک واقعے کے بعد اپنی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ گذشتہ دنوں سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے ایک قافلے پورٹ قاسم کے قریب بم حملہ کیا گیا تھا جس میں خوش قسمی سے قافلے کے کسی بھی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا یہ واقعہ میڈیا پر نہیں آیا تھا مگر اسی واقعے کے بعد خفیہ اداروں کی جانب سے بھرپور تحقیقات کر تے ہوئے پورٹ قاسم کے اطراف سے بھارتی خفیہ اداروں کے دہشت گردوں کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.