راولپنڈی (بی ایل آ ئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی امن و استحکام پر بات چیت کی گئی ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کو حقیقت بنانے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں اورپاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے امن و امان کے حوالے سے پاکستانی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔”پاکستان کو درپیش چیلنجز سمجھتے ہیں “۔
چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان اور استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت اور افغانستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی کوشش قابل تحسین ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کو سراہتا ہے اور جوش و جذبہ سے اس دوستی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ۔ آرمی چیف نے اہم مسائل پر پاکستا ن کی سفارتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔