سی پیک سے پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائیگا ،مخالفین تنقید کی بجائے تکمیل کا حصہ بنیں : صدر ممنون حسین

کراچی صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے ،سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا ۔ قائد اعظم اور اقبال کے خواب کے مطابق پاکستان بننے جا رہا ہے ۔سی پیک اقتصادی انقلاب برپا کر دیگا ۔مخالفین تنقید کی بجائے سی پیک کی تکمیل کا حصہ بنیں ۔

کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک اقتصاد ی انقلاب برپا کررہا ہے ۔سینٹرل ایشیاءکے کئی ممالک نے سی پیک سے منسلک ہونے کی خواہش کی ۔سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی کا پروپیگنڈا کیا گیا تاہم اس میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم اس منصوبے کی تکمیل میں ہر شخص کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سمندری گزر گاہیں امید کی نئی کرن بن کر ابھر رہی ہیں،معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ سی پیک خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم ہے ۔
صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں پر فخر ہے ۔مجھے اپنی قوم کے بچوں پر پورا اعتماد ہے ۔کبھی کبھی لوگ خوامخواہ منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔انہوں نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کیے ۔میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ، میرین اکیڈمی نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ احسن طریقے سے ادا کیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.