اسلام آباد:
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن سمیت مختلف اداروں کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے تحت پاکستان میں مزدوری کے علاوہ انجینئرنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد کو بھی بڑی تعداد میں روزگار فراہم ہوگا۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن سمیت مختلف اداروں کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان میں براہ راست روزگار کے 4 سے 8 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک منصوبوں کے تحت پاکستان میں مزدوری کے علاوہ انجینئرنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد کو بھی بڑی تعداد میں روزگار فراہم ہوگا۔
’’ایکسپریس‘‘ کو موصول دستاویز کے مطابق مختلف اداروں کا کہنا ہے کہ سی پیک سے بیروزگار نوجوانوں کوبڑے پیمانے پر نوکریاں ملیں گی، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کاکہنا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں روزگار کے 4 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے، اپلائیڈ اکنامک ریسرچ سینٹر (اے ای آرسی) نے ملازمتوں کے 7 لاکھ سے زائد مواقع کے اندازہ لگایا ہے جبکہ منصوبہ بندی کمیشن کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں2030 تک روزگار کے 8 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔