سی بانساموٹر مکینک افریقی ملک گبی کا بادشاہ لٹیرے حکمرانوں کیلئے عظیم مثال بن گئے

برلن(ویب ڈیسک)افریقی ملک گبی کا67 سالہ منفرد بادشاہ ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانسا سے ملیں جو موٹر مکینک بھی ہیں۔موصوف تین لاکھ کی آبادی کے ملک پر حکمرانی کے ساتھ ساتھ موٹر مکینک کا کام بھی کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 67 سالہ منفرد حکمران کا شاہی نام ’’ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانساہے۔عرف عام میں کنگ سیفاس کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس کی سلطنت کانام ’’گبی‘‘ ہے جو مشرقی گھانا میں ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ کنگ سیفاس کی سلطنت میں تین لاکھ سے زائدباشندے رہتے ہیں۔

یہ موصوف محنت مزدوری کے لیے جرمنی میں رہاش پذیر ہیں اور وہاں مکینک کا کام کرتے ہیں۔ کنگ سیفاس نے لڈ وک شیفن کے علاقے میں اپنی ورکشاپ کھول رکھی ہے، بادشاہ سلامت سال میں سات آٹھ مرتبہ اپنی سلطنت کا دورہ کرتے ہیں جبکہ باقی دنوں میں سکائپ کے ذریعے حکمرانی کرتے ہیں۔سیفاس ایک حقیقی حکمران ہیں اور انہوں نے اپنی قوم کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ یورپی ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے اپنی مملکت میں فلاحی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے سلطنت گبی میں درجنوں سکول، ہسپتال اور دیگر فلاحی ادارے یورپ سے اکٹھے کیے گئے چندے سے بنائے ہیں۔ ان کی جرمن اہلیہ بھی وقتاً فوقتاً اپنے دو بچوں کے ہمراہ افریقی سلطنت کا دورہ کرتی ہیں۔کنگ سیفاس کی اہلیہ اور بچے امور سلطنت کی انجام دہی اور خصوصاً فلاحی کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ کنگ سیفاس اس حوالے سے بھی خوش نصیب ہیں کہ ان کی قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنی قوم کو لوٹ کر پیسہ باہر لے جانے کے بجائے یہ بادشاہ باہر سے چندہ اکٹھا کر کے لاتا ہے تا کہ اپنے لوگوں کے لیے ہسپتال اور سکول بنا سکے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.