سیکیورٹی خدشات والےعلاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس بند ہوگی، وزارت داخلہ

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)
وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

اُدھر اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی رفتار بالکل سست ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال سمیت دیگر ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے وائی فائی سروس بھی متاثر ہوگی تاہم موبائل سروس کھلی رہے گی اور اس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply