سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا چارج مکمل طور پر سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے حوالے


کراچی(بی ایل ٰآئی )سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا چارج داودی بوہرہ برادری کے زیر انتظام سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ داودی بوہرہ برادری کے زیر انتظام سیفی گولڈن جوبلی ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور بوہرہ برادری کی معزز شخصیات پر مشتمل وفد نے پیر کے روز سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے عہدے داران نے سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا چارج مکمل طور پر سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے عہدے داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیوٹا نے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بوہرہ برادری کے زیر انتظام چلنے والا سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کی ٹیم شاندار ٹیم ہے امید کرتے ہیں کہ ٹرسٹ کے ماہر اساتذہ کی سرپرستی میں سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سنگ میل عبور کرے گا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ کا قیام داودی بوہرہ برادری کی جانب سے 1963 میں عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد ایسے ہنر مند پیدا کرنا تھا جو آگے چل کر پاکستان کی صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply