کراچی (بی ایل ٰآئی)ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے تحریک التواء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں موجود تمام سرکاری آرو پلانٹ کی حالت خراب ہے جس کی وجہ سے عوام پانی کی قلت کا شکار ہے،وزیر بلدیات بتائیں کے ان پلانٹوں کی بحالی کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہے ہیں،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ سے پلانٹ بند پڑے ہیں ،10 لاکھ گیلن پانی بنانے والے پلانٹوں میں سے کسی ایک نے بھی 1لاکھ سے زیادہ کی پروڈکشن نہیں کی،لیاری میں جو 4 پلانٹ موجود ہیں وہ صحیح کام کریں تو پانی کا بڑا مسئلہ حل ہو سکتا ہے،کسی پلانٹ میں پانی بن بھی رہا ہے تو وہ مافیا سوز وکی اور گدھا گاڑیوں پر لادھ کر فروخت کر رہا ہے،کانٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں جس کی وجہ سے اربوں کی مشینری تباہی سے دو چار ہے۔
ایم ایم اے کے ایم پی اے سید عبدالرشید کی لیاری کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین پر تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی کے خلاف تحریک استحقاق آج پیش ہونا تھی لیکن! اپوزیشن لیڈر اور انکے وفاقی حکومت کے اتحادیوں نے اجلاس کی کارروائی ہی شور ہنگامہ کرکے ملتوی کروادی.
وفاقی حکومت کاسندھ اسمبلی کا بزنس چلنے نہ دینا سوالیہ نشان ہے جبکہ آج ایجنڈابھی پرائیوٹ ڈے اپوزیشن کا تھا.