لاہور: (بی ایل آ ئی)
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن بننے والی ٹیم پشاور زلمی کو سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 2 کا چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے لاہور تو نہ آئے لیکن انہوں نے پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کھلاڑی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہمیں عزم ، ہمت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اپنے پیغام میں پشاور زلمی کو پی ایس ایل 2 کا چئمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔
Congratulations @PeshawarZalmi on Winning the PSL season 2 played brilliantly #HBLPSL2017
— Saeed Ajmal (@REALsaeedajmal) March 5, 2017
قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے پشاور زلمی کی جیت پر ٹوئٹرپیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Congratulations @PeshawarZalmi for winning the final.Great team effort. Well played @TeamQuetta throughout the tournament@thePSLt20#Pakistan
— Sana Mir (@mir_sana05) March 5, 2017
قومی وومن ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اپنی ٹوئٹ میں پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی بہت زبردست ٹیم ہے جس نے بہت عمدہ کارکردگی پیش کی جس پر اسے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
Congratulations @PeshawarZalmi on Winning the PSL season 2 played brilliantly #HBLPSL2017
— Azhar Ali (@AzharAli_) March 5, 2017
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے پشاور زلمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پی ایس ایل 2 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔
Congrats to all @PeshawarZalmi 👏and hard luck @TeamQuetta #HBLPSLFINAL
— Umar55 (@mdk_gul) March 5, 2017
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے پشاور زلمی کی کامیابی پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور زلمی نے سخت محنت کی اور جیت پر اسے مبارکباد کہوں گا۔
Congratulations @PeshawarZalmi and tough luck @TeamQuetta .end of the day it is pakisatan cricket who is real winner..love u pakistanio❤️❤️
— sohail tanveer (@sohailmalik614) March 5, 2017
قومی کرکٹ ٹیم کے اسکپر سہیل تنویر نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں کو ہی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میچ سے بالاخر پاکستان کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔
Congratulations to Peshawar zalmi, well done to all the players & coaches
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) March 5, 2017
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اظہرمحمود نے پی ایس ایل فائنل کی نئی چیمپئن ٹیم کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی ہے۔