سیاسی بھونچال کے اسٹاک مارکیٹ پربھی منفی اثرات

کراچی (بزنس ڈیسک)سیاسی بھونچال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس لے گرا ۔ گزشتہ سال خطے کا بہترین حصص بازار رواں سال 13فیصد گھٹ کر دنیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی شیئر مارکیٹ بن گئی ۔ بلوم برگ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 13فیصد گھٹ کر 42ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا ، یعنی اگر سال کے آغاز پر کسی انویسٹرز نے شیئر بازار میں لاکھ روپے کی سرمایا کاری کی تھی تو وہ اب 87ہزار روپے رہ گئی ہے ۔مارکیٹ نے 24 مئی 2017کو 52ہزار 876پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا تھا لیکن سیاسی ہلچل کے باعث انڈیکس گزشتہ 3ماہ میں 20فیصد گرگیا ۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے انویسسٹرز میں بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ اگر غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو کے ایس ای 100انڈیکس بھی زوال کا شکار رہے گا ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.