سٹاربکس،مائیکروسافٹ اورفورڈ موٹر کمپنی کا ٹرمپ آرڈر کے خلاف ”بغاوت“ کافی چین کا 10ہزارنئے تارکین وطن ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان

واشنگٹن کافی چین سٹاربکس،مائیکروسافٹ اورفورڈ موٹر کمپنی کی ٹرمپ آرڈر کے خلاف ”بغاوت“کردی، کافی چین سٹاربکس نے 10000نئے تارکین وطن ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کردیا،مائیکروسافٹ اورفورڈ موٹر کمپنی نے فیصلے کی حمایت نہ کرنے اور اپنے ملازمین کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کافی چین سٹاربکس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان پناہ گزینوں پر پابندی کے بعد 10000نئے ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جاری کیے منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں امریکہ میں بھرتیاں ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں دنیا بھر سے نئے ملازمین بھرتی کیے جائیںگے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“کے مطابق کافی چین سٹاربکس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان پناہ گزینوں پر پابندی کے ردعمل کے نتیجے میں 10ہزار نئے ملازمین کے بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہونگی ۔
اس ادارے کے چیف ایگزیکٹو ہاورڈ شلٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کا ہماری کمپنی سے گہرا تعلق ہے اب ہمیں پناہ گزینوں کو نوکریوں کی پیشکش کرکے یقینی طور پر کوئی فیصلہ کرلینا چاہیے،ہم 10ہزار نئے ملازمین بھرتی کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جو پانچ سالوں کے دوران دنیا کے75ممالک جہاں جہاں سٹاربکس کی شاخیں ہیں سے بھرتی کیے جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کمپنی اس فیصلے پر ان کی طرفداری کریگی اور نہ ہی خاموش نہیں رہے گی،نئی امریکی انتظامیہ کے باعث دن بدن غیریقینی صورتحال پیدا ہوتی ہوتی جارہی ہے۔
دوسری جانب مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا ناڈیلا جو خود پناہ گزین ہیںنے کہا ہے کہ میں اس معاملے میں غیر ملکی پناہ گزینوں کی وکالت جاری رکھوں گا،صدر براڈ سمتھ نے کہا ہے کہ نوے دن کی اس پابندی سے ایران،عراق،لیبیا اور دیگر متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 76ملازمین اس کا شکار ہوئے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ ”ٹیک کرنچ“کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنی فورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مار فیلڈز اور چیئرمین بل فورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ آرڈر کی حمایت نہیں کرینگے،کمپنی کے ملازمین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کمپنی تمام ملازمین کو یکساں عزت دیتی ہے،ہمیں فخر ہے کہ ہماری کمپنی کو امیر بنانے میں دنیا بھر میں موجود ہمارے ملازمین کا اہم کردار ہے،ٹرمپ آرڈر کے باعث ہمارے ملازمین متاثر ہوئے ہیں،ہم دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

سرچ انجن گوگل نے پناہ گزین ملازمین کو 20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے،یہ رقم ان ملازمین کو بطور تحفہ دی جائے گی،کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ رقم امریکن سول لبرٹیز یونین کے فنڈ سے ادا کی جائے گی۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے 7مسلمان ممالک کے شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث مسلمان تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شدید اضطراب بھی پایا جاتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.