کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سوک سینٹر میں واقع دفاتر میں ایجنٹ حضرات کی بھرمار کے باعث آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کے ڈی اے کی شہر میں مختلف اسکیموں میں رہاش پذیر افراد اپنے پلاٹوں کی ٹرانسفر، میوٹیشن اور دیگر امور کے سلسلے میں جب سوک سینٹر میں واقع کے ڈی اے کے مختلف دفاترمیں پہنچتے ہیں تو انہیں ہر منزل پر بروکر حضرات سے واسطہ پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کے ڈی اے عملے کے بعض ارکان کی جانب سے ایجنٹ حضرات سے رابطہ کی ہدایت کی جاتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کو کام جلدی کروانا ہے تو اس سے بہتر کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ اپنے پلاٹوں کے سلسلے میں آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے یہ سلسلہ کبھی نہیں دیکھا خاص کر محکمہ لینڈ، ریکوری اور ماسٹر پلان میں صورتحال زیادہ خراب ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایسے افراد کو اعلیٰ افسران کی سرپرستی حاصل ہے۔ شہریوں نے ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.