سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے، سراج الحق

سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے، سراج الحق

سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے، سراج الحق

لاہور( بی ایل آٸی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت سن کر ہر کوئی سناٹے میں ہے۔ سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے۔

لاہور منصورہ سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آٹے کی قیمت ستر روپے فی کلو جبکہ شرح سود تیرہ اعشاریہ پچاس فیصد ہوگئی ہے۔ شریعت میں تعلیم صحت اور معیشت کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق گلے سے اتارنے کیلئے تیار نہیں۔ آج اچھا وزیر خزانہ اسے سمجھا جاتا ہے جو زیادہ قرض لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئی ایم ایف کے لوگ بھی حکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت نے ملک کو قرضوں، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جبکہ حکومتی وزراء بداخلاقی اور نااہلی میں دنیا بھر کے وزارء کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.