کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہرکی جانب سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے چیف منسٹر کے ٹیلنٹ ہنٹ آل پہلے روز14 فائٹس کے کھیلی گئی،ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح شاہ فیصل کالونی کی ممتاز اسپورٹس شخصیت آغا کمال الدین اور انٹرنیشنل باکسر صدیق قمبرانی نے ربن کاٹ کرکیا،اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد اکرم خان، اولمپیئن ریفری جج غلام حسین پٹنی، آرگنائزنگ سیکریٹری صابر بلوچ،سلیم قمبرانی، برکت علی، سید اشرف علی،رفیع الدین،خلیل احمد، عتیق الرحمن(حیدرآباد)،خاور دین آفریدی، دھنی بخش،سمیت دیکر موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی آغا کمال الدین نے اپنی جانب سے اعلان کیاکہ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والے باکسرز میں موبائل فونز تقسیم کئے جائیں گے۔تین روزہ باکسنگ ٹورنامنٹ میں کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص، لاڑکانہ اور سکھر کے یوتھ اور جونیئر کیٹگری میں 51باکسرز شرکت کررہے ہیں، جونیئر کیٹگری میں46کے جی میں حیدرآباد کے اویس نے سکھر کے جاوید خان کو3-0 سے ہرادیا،اسی ویٹ کیٹگری میں میرپورخاص کے جمیل احمد نے احمد فراز کو3-0 سے قابو کرلیا۔48کے جی میں میر پورخاص کے ایم اسماعیل نے سکھر کے حسین کو3-0 سے شکست دیدی۔اسی ویٹ میں کراچی بی کے عبید خان نے کراچی اے کے اسد خان کو ایک سخت مقابلے کے بعد2-1 سے ہرانے میں کامیاب رہے 50کے جی میں سکھر کے فقیر محمد کو حیدرآباد کے فیضان کے خلاف واک اوور مل گیا۔ یوتھ کی کیٹگری 49 کے جی میں کراچی کے محمد واصف نے حیدرآباد کے عثمان کو فرسٹ راؤنڈ میں آر ای سی (ٹیکنکل ناک آؤٹ)کردیا۔56کے جی میں کراچی اے کے اسماعیل روکی نے میر پور خاص کے قادر بخش کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد 3-0سے کامیابی حاصل کی۔60 کے جی میں سکھر کے سفیان نے لاڑکانہ کے بابر علی کو آر ای سی(ٹیکنکل ناک آؤٹ) کردیا، اس ویٹ میں کراچی اے کے زبیر کو میر پورخاص کے فرید احمدکے خلاف واک اوور مل گیا۔ 44کے جی میں حیدرآباد کے آغا مہدی نے کراچی اے کے بہادر علی کو 3-0سے شکست دیدی۔اسی ویٹ میں کراچی بی کے شاہ زیب نے سکھر کے نواز کو2-1 سے ہرادیا۔46کے جی میں کراچی بی کے اسماعیل نے لاڑکانہ کے سردار علی کو آر ایس سی ایچ کرکے فائٹ جیتی۔48کے جی میں حیدرآباد کے دانش علی نے لاڑکانہ کے شہباز کو 3-0سے مات دی ،50کے جی میں کراچی اے کے سرفراز نے کراچی بی کے انس قمبرانی کو 3-0 سے شکست دیدی۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.