کراچی(عبدالستار مندرہ)سندھ کےبجٹ میں شہری علاقوں کو نظر انداز کیاگیا،کنور نوید جمیل
سندھ اسمبلی اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں شہری علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران ایم کیوایم رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں شہری علاقوں کو نظر انداز کردیا گیا، صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ کےبجٹ میں شہری علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، یہ بجٹ آپ کو مبارک ہو۔
ایم کیو ایم ارکان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی، جبکہ اراکین نے اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔
کنور نوید جمیل اور دیگر ارکان نے کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر بھی سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے بجٹ نامنظور کے نعرے بھی لگائے جبکہ ارکان نے احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔
Be the first to comment