سندھ میں آبپاشی کانظام ناکارہ ،800 مقامات پرسیوریج کاپانی صاف پانی میں مل جاتاہے:شہاب اوستو

کراچی (بی ایل ٰآئی )شہاب اوستوکا کہنا ہے کہ سندھ میں آبپاشی کانظام ناکارہ ہوچکا ہے لیاری اورملیرکے نالے گندگی کاڈھیربن چکے ہیں ،800 مقامات پرسیوریج کاپانی صاف پانی میں مل جاتاہے صوبے میں فلٹرپلانٹس کام نہیں کررہے 77 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں۔


نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار شہاب اوستو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہاکہ ہم پانی کے معاملے کو نظرانداز نہیں کرسکتے چیف جسٹس نے و زیراعلی سے کہاکہ ہم آپ کی مدد کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہاکچھ ہوجائے پاکستان میں پانی کامسئلہ حل کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ آراوپلانٹ سے آنے والا پانی ڈبلیوایچ اوکے معیارکے مطابق نہیں انکوائری کمیشن کی جانب سے 2رپورٹس جمع کرائی گئیں دونوں رپورٹس کو چیلنج نہیں کیاگیا،آلودہ پانی کی وجہ سے لا کھوں لوگ بیمارہورہے ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.