سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی دھرتی ہے، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے: آصف علی زرداری

کراچی(بی ایل آ ئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی دھرتی ہے، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ سندھ کی درگاہوں کے جانشینوں نے آج کراچی میں سابق صدر سے ملاقا ت کی۔

ملاقات میں درگاہوں کی سیکورٹی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ آصف علی زرداری نے درگاہوں کے جانشینوں کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت درگاہوں کی سیکورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

View image on Twitter

Delegation of Gadhi Nasheens of different Sufi Shrines of #Sindh called on President #PPPP @AAliZardari and Chairman #PPP @BBhuttoZardari.

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔پرا من سندھ میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔ امن کے دشمنوں کو چھپنے کے لئے ملک میں کہیں بھی جگہ میسر نہیں ہوگی۔ملاقات میں بلاول بھٹو بھی سابق صدر کے ہمراہ تھے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.