سندھ سیکرٹریٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

کراچی  نامعلوم افراد نے سندھ سیکرٹریٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیدی ۔

نامعلوم ملزمان نے سندھ سیکرٹریٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد عمارت کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور چیکنگ کی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کو ٹیلی فون پر سندھ سیکرٹریٹ کو اڑانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون کال کی گئی ہے جس کے فوری بعد عمارت کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں ۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.