سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی

کراچی: 

محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں جس کی مدت 10 اپریل 2018ء تک ہوگی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

رینجرز کے پاس یہ اختیار بھی موجود ہے کہ وہ کسی بھی شہری کو الزام کی بنیاد پر 90 روز کے لیے حراست میں رکھ سکتی ہے تاہم اسے عدالت کو آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.