سندھ بھر کے 3لاکھ سے زائد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی آئی ٹی/ٹی اینڈ ٹی،ڈائریکٹر آئی ٹی،زونل ڈی آئی جیز کراچی اور دیگر رینج کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی،آئی جی جیلز اور تمام رینج کے ڈی آئی جیز نے اس موقع پر بتایا کہ جیلوں اور رینج میں سی آر او کے لیئے باقاعدہ رومز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے،جس پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کے سی آر او رومز کے لیئے جملہ ضروری آلات سامان اور فرنیچرز وغیرہ کی فراہمی کے اقدامات بھی جلد سے جلد یقینی بنائےجائیں، ڈائریکٹرآئی ٹی نے دوران بریفنگ اجلاس کو بتایا کہ سی آر ایم ایس کے تحت62881جبکہ سی آر او کے تحت ابتک257702کریمنلز ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور یہ ریکارڈ تمام تھانہ جات ایس ایس پیز دفاتر اور سی آئی اے پر مشتمل ہے،انہوں نے بتایا کہ سندھ جیلز اور تمام تھانہ جات کا کریمنلز ریکارڈ سافٹ ویئر اہک ہوگا جوکہ باہم منسلک/آن لائن بھی ہوگا،انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ پولیس

کے ساتھ پنجاب پولیس کا کریمنلز ریکارڈ ڈیٹا سسٹم جلد ہی ضم ہونے جارہا ہے اور اس حوالے سے آئی جی سندھ اور آئی جی پنجاب کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یاداشت بھی متوقع ہے، جسکے بعد سندھ پولیس کے پاس ابتک اپ ڈیٹ کیا گیا257702 جبکہ پنجاب پولیس کے مطابق انکے پاس ابتک کا دستیاب دس لاکھ کریمنلز کا ڈیٹا نا صرف باہم منسلک/آن لائن ہوجائیگا بلکہ اس کی بدولت کریمنلز کی گرفتاری یا دیگر ضروری معلومات اور ایسے کریمنلز تک دونوں صوبوں کی رسائی بھی آسان ہوجائیگی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.