کراچی حیدرآباد:سندہ بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں ثقافتی دن کا اغازہوگیا ہے، کراچی، حیدرآباد،میرپورخاص،عمرکوٹ، بدین، تھرپارکر،نوابشاہ، سکرنڈ، دادو، میہڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد شکارپور، سکھر،گھوٹکی، کندہ کوٹ، کشمور، جامشورو، کوٹری، گھڑھی خیرو، شہدادکوٹ، سمیت ہر چھوٹے بڑے شہر میں نوجوان، بھوڑے، بچے، خواتین، بچیاں ٹوپی ، اجرک ، قومی لباس پہن کر سندہی ثقافت کا دن جوش جذبے سے منا رہے ہیں۔ سندہ میں ہرقوم، قبیلے اور مذہب کے افراد بغیرکسی رنگ نسل کے فرق سے قومی ثقافتی دن منارہے ہیں ۔جوکہ سندھ سمیت وطن عزیزاپنے ملک پاکستان سےکھلی محبت کا مظہر ہے۔ اس سلسلے میں ، سیاسی سماجی،مذہبی،قوم پرست تنظیمیں ادبی تنظیموں کے کارکنان ریلیوں شکل میں شہر کی اہم شاہراہوں سے گذرتے ہوئے اپنے اپنے مقرر کردہ مقام پر پہنچ کرخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ جبکہ میڈیا کی جانب سے پریس کلبوں پر خصوصی انتظامات کئیں گئے ہیں، پریس کلب پراسٹیج بناکروہان پہنچنے والے ریلوں کو خوش آمدید کے نعروں سے ان کا استقبال کیا جارہاہے۔ حیدرآباد پریس کلب پر نجی چینلزاور حیدرآباد پریس کلب کے تعاون سے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے جہانپر صحافی ریلی کی صورت میں پہچنے والے شرکا کا واہلیانا اسقبال کر رہے ہیں۔اس موقعے پر نوجوان قومی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں ۔پوری سندہ میں آج قومی عیدکا سماء ہے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.