کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 32افسران کوگریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی گئی تاہم گریڈ20کی 4اسامیاں ہونے کے باوجود دو افسران کو ترقی د ی گئی تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رمضان اعوان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ترقیوں کی منظوری دی گئی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اس وقت گریڈ 20کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی چار پوسٹیں ہیں ان پوسٹوں پر گریڈ 19کے منور علی صدیقی اور ظفراحسن کو ترقی دی گئی جبکہ دیگر دو پوسٹوں پراس وقت موجود ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس اورسابق ڈی جی منظور قادر تنخواہیں لے رہے ہیں تاہم گریڈ 20میں ترقی کے منتظر دیگرافسران کا کہنا ہے کہ موجودہ جی ڈی دو ماہ بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں، پوسٹ خالی ہو جائے گی جبکہ ترقیوں میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا صرف سنیارٹی کو ہی معیار بنایاگیا ہے سلیکشن پوسٹوں پرصرف سنیارٹی کی بنیادپر ترقی نہیں دی جاسکتی ڈی پی سی نے گریڈ 18کے 32افسران کو بھی گریڈ 19میںترقی دینے کی سفارش کی ، بعض متاثرہ
افسران کا کہنا ہے کہ وہ نانصافی کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔ کیونکہ جن افراد کو پروموشن دی گئی ہے ان کے پوری طرح سروس ریکارڈ بھی چیک نہیں کئے گئے۔