سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی 2020 کا ڈرافٹ سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی 2020 کا ڈرافٹ سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

شہر کے 382 خطرناک عمارتوں کے حوالے سے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب۔

 

کراچی(عبدالستار مندرہ )چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کراچی ماسٹر پلان کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات اور محکمہ پلاننگ کی سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی 2020 پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے ماسٹر پلان کو ایس بی سی اے سے الگ کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی اور سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی 2020 کا ڈرافٹ محکمہ قانون کو ویٹنگ کے لئے بھیجا گیا ہے ، اجلاس میں ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی 2020  کا ڈرافٹ سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔ اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کے کراچی کے اولڈ ایریا میں غیر قانونی طور پر بلڈنگ بنائی جارہی ہیں۔ عمارت کا گرائونڈ پلس ون منظور کروایا جاتا ہے لیکن 5 منزلہ عمارت بنائے جاتے ہی۔ انہونے کہا کے ٹمبر مارکیٹ میں بلڈنگ گرنے کا واقہ ہوا، اب بھی غیر قانونی بلڈنگ بن رہی ہیں، متاثر ہونے والے لوگ بے گھر ہو گئی ہین۔ اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی سے نے کہا کے ٹمبر مارکیٹ کی عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا تھا مگر لوگ بلڈنگ خالی کرنے کو راضی نہیں تھے انہونے کہا کے شہر کے اولڈ ایریا میں اب ںھی 382 عمارتیں  خطرناک ہے جس کے لئے اخبارات میں بھی اشتھار دیا گیا ہے۔  چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کے شہر میں بننے والی غیر قانونی عمارتوں کے بلڈرز کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ انہونے کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی، کمیٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے 382 خطرناک عمارتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔ ان عمارتوں میں رہنی والوں کے لئے بحالی کا پلان بنایا جائے۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ محمد وسیم، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی سربراہ یاسمین لاری، ڈی جی ایس بی سی اے ظفر عباس، ڈی جی کے ڈی اے سیف الرحمان سمیت متعلقہ افسران شریک

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.