کراچی (بی ایل ٰآئی)سندھ میں گٹکے اورمین پوری کا بڑھتاہوااستعمال انسانی رگوں میں زہرگھول رہاہے اور اس کے باعث 3ہزار افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہناتھا کہ صرف سندھ میں ہرسال2سے 3ہزارافرادکینسرکے مرض میں مبتلاہورہے ہیں۔مین پوری اورگٹکے کی خریدوفروخت ایک منافع بخش کاروباربن چکاہے۔پابندی کے باوجود یہ گھناوناکاروبار منظم انداز میں حیدرآباد، حسین آباد پریٹ آباد سمیت اندرون سندھ میں تیزی سے جاری ہے۔نیو کلیئرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ریڈیا لوجی کے انچارج ڈاکٹر فیاض الحسن نے کہا ہے کہ چونے کا پتھر جانوروں کا خون پسا ہوا شیشہ ،افیون ،چھالیہ مین پوری گٹکا میں استعمال کیا جاتاہے۔جومنہ کے کینسر کا سبب بنتاہے اوریہ مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.