سمر کیمپ کا مقصد بہتر مستقبل کے لئے بلا معاوضہ تعلیم کو فروغ دینے ہے


کراچی ( بی ایل ٰآئی ) کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند اور غریب بچوں کے لئے داو ¿د فاو ¿نڈیشن کی جانب سے تین ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ داو ¿د پبلک اسکول میں منعقد کیا جا رہا ہے. سمر کیمپ کا مقصد بہتر مستقبل کے لئے بلا معاوضہ تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہیں زندگی کی سہولیات بہتر طریقے سے میسر نہیں۔ 25 جون 2018 سے شروع ہونے والے اس ‘موسم گرما کیمپ پروگرام’ میں 250 سے زائد طلباءحصہ لینگے جنہیں آرٹ ، دستکاری، کمپیوٹر، تخلیقی تحریر، باغبانی، موسیقی، یوگا، انڈور اورآوٹ ڈور کھیلوں میں ماہرین کی جانب سے تربیت دی جائے گی۔ داو ¿د فاو ¿نڈیشن کی جانب سے شہر بھر کے محروم بچوں کے لیے ہر سال سمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد معاشرے کے کم مراعت یافتہ بچوں میں تعلیم، شعور و آگاہی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر مستقبل کے متعدد مواقع فراہم کرنا ہے۔ داو ¿د فاو ¿نڈیشن کے اس سالانہ سمر کیمپ پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے داو ¿د پبلک اسکول کی پرنسپل مہوش روشنی کا کہنا تھا کہ یہ معصوم بچے جنہیں غربت اور تنگدستی کے باعث اچھی اور معیاری تعلیم و تربیت سے محروم ہیں یہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہےں انہیں اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرے میں بہترین تبدیلیاں رونماہونگی اور ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی قابلیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ داو ¿د فاو ¿نڈیشن کے اس اقدام سے مختلف طرز زندگی سے تعلق رکھنے والے ان تمام بچوں کو جدید سہولیات سے آراستہ سمر کیمپ میں ہمہ وقت تربیت دی جا ئیگی جہاںداو ¿د فاو ¿نڈیشن کے اساتذہ اور رضاکاروالدین ،بچوں کی اس عملی تربیت کے دوران سرگرمِ عمل رہینگے۔ اس سال منعقد کیے جانے والے سمر کیمپ کی چند نمایاں خصوصیات میں ماحولیاتی تعمیر کا پہلو سرِ فہرست ہے جس کے ذریعہ بچوں کو باغبانی و شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا جائےگا۔ اس پہلو کے پیشِ نظر طالبِ علموں کو کیمپ کے پہلے ہفتے میںپودوں کے بیج فراہم کیئے جاینگے جس کی بدولت ہر طالبِ علم کو اپنا پودا لگائیں گے اور اس کی دیکھ بھال کرنے اورماحول کو سر سبز و شاداب بنانے کا فن سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ سمر کیمپ 2018 میں طالبِ علموں کو دیگر فنون سیکھائے جائیں گے جس میں آرٹ ، دستکاری، کمپیوٹر، تخلیقی تحریر، باغبانی، موسیقی، یوگا، انڈور اور آوٹ ڈور کھیل شامل ہیں جن میں ماہرین کی جانب سے تربیت دی جایئگی۔ سمر کیمپ میں داو ¿د فاو ¿نڈیشن کو بچوں کی تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف کورسز تشکیل دینے والے روبو ٹیک اور اسٹیمرز کا بھی تعاون حاصل ہے ۔جبکہ راحت الاسلامیہ اسکول، خا تونِ پاکستان گورنمنٹ اسکول، ڈان فیلوشپ ا سکول، خاتونِ جنت فیلوشپ اسکول، طیببہ فیلوشپ اسکول، المجید فیلوشپ ا سکول، پاک کیئر فیلوشپ اسکول ، روشن فیلوشپ اسکول ، نور العلم فیلوشپ اسکول اور داو ¿د پبلک ا سکول کے سپورٹ اسٹاف کا تعاون بھی شامل ہے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.