سلامتی کونسل نےفلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی

یو یارک  امریکہ کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریشر کی وجہ سے جمعرات کو مصر نے اپنی قرار داد واپس لے لی تھی تاہم جمعہ کو وہی قرار داد نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے سلامتی کونسل میں پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکا جائے۔

سلامتی کونسل کے تمام 14ممبران نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس پر خوب تالیاں بجائی گئیں جبکہ پندرہویں رکن اور ویٹو پاور امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 سال میں یہ پہلی قرار داد ہے جو اسرائیل اورفلسطین کے تنازعہ پر منظور کی گئی ہے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.