سعودی عرب کے دارلحکوت ریاض میں بنائے جانیوالے سنو سٹی میں پہلے 5ماہ کے دوران ہزاروں افرادنے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنو سٹی کے ڈائر یکٹر نے اپنے ایک بیان میں امید کا اظہار کیا کہ وقت کے ساتھ سنو سٹی کا رخ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا ،اس مصنوعی برفانی شہر میں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔سعودی عرب کے پہلے مصنوعی برفانی شہر کو العثیم شاپنگ مال میں بنایا گیا ہے جہاں سیاح پورا سال 3ڈگری سنٹی گریڈ کی سردی محسوس کر سکیں گے۔
سنو سٹی 5 ہزار مربع میٹر کے علاقے میں بنایا گیا ہے جہاں ایک وقت میں 350 سیاح آ سکتے ہیں اس منصوبے کا تخمینہ 100ملین ڈالر ہے ۔اس میں سپیشن برج ،آئس بمپر کار ،سکائی زون،رسی کی مدد برفانی علاقوں میں چلنے کے راستے بھی کرائے جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سنو سٹی کے قیام سے سعودی عرب کے جدید یت کی طرف سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔