سعودی عرب امریکا کینیڈا اور ترکی سمیت مختلف ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

نیو یارک( بی ایل آٸی)امریکا،کینیڈا اور ترکی سمیت مختلف ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔ چھوٹے بڑے اجتماعات میں امت مسلمہ  میں یکجتہی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، دوسری جانب برطانیہ، بھارت اور بنگلادیش میں دو عیدیں منائی جارہی ہیں ۔

برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں ، لندن میں چاند رات کا جشن منایا گیا، ہزاروں شہریوں نےمہندی، چوڑیاں، میک اپ اور دیدہ زیب ملبوسات کے سٹالز سے خریداری کی۔

کینیڈا کے مسلمان بھی آج عید منارہے ہیں، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام دیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ عید رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے ، روحانیت کو تسکین دینے والے عید مل بیٹھ کر خوشیاں بانٹنے کا نام ہے ہماری حکومت ہمیشہ کینیڈا کی مسلم کمیونٹی کیساتھ کھڑی رہے گی ۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کامسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام ‏

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت ہمیشہ اسلام فوبیا اور نفرت کی تمام اقسام کیخلاف لڑائی جاری رکھے گی ،اور ہم مل کر ایک اچھا کینیڈا بناتے رہیں گے ۔

پیغام کے اختتام پر کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے خاندان، اہلیہ کی جانب سے میں عید کی خوشیاں منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ عید مبارک ۔۔۔

ترکی میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے، صدر طیب اردوان نے اپنے پیغام میں خواہش کا اظہار کیا کہ یہ عید تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کیلئے خوشیوں کی نوید ثابت ہو۔

ترک صدر طیب اردوان کا مسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام

امریکا، یورپی ممالک کے علاوہ افغانستان میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے،  بھارت اور بنگلادیش دو دو عیدیں منانے والے ممالک میں شامل ہوگئے ہیں، جہاں کچھ مقامات پر آج اور کچھ میں کل عید منائی جائے گی۔

مشرق بعید کے ممالک جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جہاں عید الفطر کل منائی جائے گی۔

آسٹریلیا میں عید بدھ کو ہوگی، نیشنل امام کونسل نے گزشتہ ہفتے ہی عیدالفطر پانچ جون کو منانے کا اعلان کیا تھا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.