سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت سے راحیل شریف بارے بڑا مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد
سعودی حکومت سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر زیادہ ہی مہربان ہو رہی ہے ۔ سعودی حکومت نے جنرل راحیل شریف کی خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان سے ریٹائرڈمنٹ کے بعد بھی ملک کا سب سےبڑا عہدہ دینے کی درخواست کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو دہشتگردی کےخلاف ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کا ا عزازی عہدہ دیا جائے کیونکہ انہیں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بننا ہے۔سابق آرمی چیف دنیا میں بہت سے ہیں مگر دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے جنرل(ر) راحیل شریف صرف ایک ہیں واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فیلڈ مارشل بنایا جا سکتا ہے۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.