سردی کے موسم میں سینے اور گلے میں پھنسی بلغم سے نجات پانے کا آسان قدرتی نسخہ

برمنگھم(نیوز ڈیسک)آج کل نزلہ، زکام وبا کی طرح عام ہو رہا ہے اور ان بیماریوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد بلغم کے مسئلے سے پریشانی دکھائی دیتی ہے۔ خصوصاً سینے میں جمع ہو جانے والی بلغم شدید پریشانی کا سبب بنتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے ، جسم میں کمزوری پیدا ہونے لگتی ہے اور دیگر بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس مسئلے کا ایک آسان حل لیموں اور شہد کی صورت میں دستیاب ہے ۔

ویب سائٹ ’ہیلتھی فوڈ سٹار‘ کے مطابق لیموں میں پایا جانے والا وٹا من سی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے جبکہ شہد میں اینٹی فنگل اور اینٹی بکٹیرئل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ان دونوں اجزاء کی خصوصیات مل کر بلغم کے خاتمے کیلئے کارگر نسخہ بن جاتی ہیں۔
یہ نسخہ تیار کرنے کیلئے دو چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد لے لیں۔ ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں، بس نسخہ تیار ہے۔ اسے دن میں تین بار استعمال کرنا چاہئیے۔ اس کے علاوہ بلغم کے مریضوں کیلئے سیب کا سرکہ اور ادرک بھی مفید ہے۔ ان اشیاء کے استعمال کے ساتھ یہ بھی کوشش کریں کہ ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ، سیگریٹ نوشی سے دور رہا جائے، گلے میں خراش پیدا کرنے والی چیزوں مثلاً آلودگی اور کیمیکل سے بچیں، اور لہسن کا استعمال ضرور کریں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.