سردیوں میں بھی اپنے فیشن اور اسٹائل کو برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں، لیکن پاکستان کی خوبصورت ماڈلز اور اداکاراؤں کے اسٹائل نے فیشن کی دنیا میں شاندار مثال قائم کردی۔
جما دینے والی اس سردی میں بھی اتنا خوبصورت اور اسٹائلش نظر آنا کوئی پاکستانی شوبز شخصیات سے سیکھے۔
ویسے تو گرمیوں کے موسم کے لیے ڈیزائنر لان اور خوبصورت رنگوں کے ملبوسات مارکیٹ میں نظر آتے ہی ہیں، لیکن سردی کے موسم میں بھی آپ شاندار کوٹس پہن کر خود کو سردی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹائلش نظر آسکتے ہیں۔
یہاں دی گئی ان اسٹائلش اداکاراؤں اور ماڈلز کی تصاویر آپ کو سردیوں کی ڈریسنگ میں مدد دے سکتی ہیں۔
ماورا حسین
ماورا حسین نے اس سردی کے موسم کے لیے بربری برانڈ کے لیے ایک شوٹ کیا، لیکن جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ ان کا اسٹائل تھا جو سردیوں کے ملبوسات میں بھی نہایت خوبصورت نظر آیا۔
ماہرہ خان
ویسے تو ماہرہ خان پر ہر رنگ ہی جچتا ہے، لیکن دبئی میں اپنی فلم ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ کا پہنا ہوا یہ خوبصورت لباس سردی کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہوگا۔
صدف کنول
صدف کنول کا شمار پاکستان کی بہترین ماڈلز میں کیا جاتا ہے اور ان کا اسٹائل ہمیشہ ہی نہایت شاندار نظر آتا ہے، سردی میں یہ گلابی رنگ کا کوٹ اب شاید سب کی ہی پسند ہوگا۔
آمنہ بابر
ضروری نہیں کہ ہمیشہ نہایت فارمل ڈریسنگ ہی کی جائے، سردیوں کے موسم میں نہایت سادہ انداز میں بھی اسٹائلش لگا جاسکتا ہے اور آمنہ بابر اس کی ایک مثال ہیں۔
عینی جعفری
اداکارہ عینی جعفری کی یہ اسٹائلش جیکٹ سب کی پہلی پسند ہوگی، یقیناً سردیوں میں اتنا خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا سب کے بس کی بات نہیں۔
صنم سعید
کون کہتا ہے کہ سردیوں کی شادی میں اچھی ڈریسنگ کرنا مشکل ہوتا ہے؟ صنم سعید نے اپنے ویلوٹ کے لباس سے بتادیا کہ سردی کی شادی میں بھی نہایت خوبصورت انداز کے ساتھ شرکت کی جاسکتی ہے۔
طوبیٰ صدیقی
اداکارہ طوبیٰ صدیقی نے طویل عرصے بعد شوبز میں واپسی کی ہے اور اپنے فیشن کے انداز سے وہ یقیناً ثابت کررہی ہیں کہ وہ آج بھی اتنی ہی اسٹائلش ہیں۔