سرائیکی وسیب کے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،محمد سلمان خان ایڈوکیٹ

سرائیکی وسیب کے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،محمد سلمان خان ایڈوکیٹ
تمام سیاسی شخصیات سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان میں شامل ہوں تاکہ یہ مضبوط ترین محاذ بن سکے،جنرل سیکرٹری ہمدرد سرائیکی پارٹی
سرائیکستان لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں ملتان سے اسلام آبادتک کا جلد اعلان کیا جائے گا،چئیرمین ایس ڈی پی رانا فراز نون

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چئیرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون اور ہمدرد سرائیکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد سلمان خان ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سرائیکی وسیب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ اعلان اس سے قبل بھی کئی بار کیا جا چکا ہے جس کا بھرپور فائدہ تو اٹھایا جاتا ہے لیکن اسمبلیوں میں آواز تک نہیں اٹھاتئی جاتی ہے۔ اس کے باوجود ان کا علیحدہ صوبہ بنانے کا خیال ان کے ضمیر جگانے کے مترادف ہے جو جاگیردار سرائیکی وسیب کی قوم پرست جماعتوں سے بغض رکھتے ہیں تاہم ہم ان کا پھر بھی خیر مقدم کرتے ہیں اور تمام سیاسی شخصیات سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان میں شامل ہوں تاکہ یہ مضبوط ترین محاذ بن سکے اور ہماری موقف کو سامنے رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہمدر د سرائیکی پارٹی کے چئیرمین ملک رحمت اللہ ، ایس ڈی پی کے مرکزی نائب صدر جام افتخار لاڑ،رہنما رب نواز خان گوپانگ،اختر بھٹی ،جمیل گوپانگ ،ارشد خان گوپانگ ،سید پرویز شاہ ، محمد ٰٰٰٰٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓعلی رند د دیگر بھی موجود تھے ۔ ہمدرد سرائیکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد سلمان خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جغرافیائی اور شناخت کے مطابق جیسے ہی سرائیکی وسیب 23اضلاع پر مشتمل ہے ،بلوچستان ،پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سندھ کی طرح سرائیکی وسیب میں رہنے والے لوگوں کو بھی ان کی شناخت کے مطابق صوبے کا نام دینا چاہئے۔ڈیرہ اسماعیل خان جوکہ 1818میں زبردستی تخت ملتان سے الگ کر کے تخت پشاور میں شامل کیا گیا تھا ۔جس میں بسنے والے تمام لوگ عرصہ دراز سے اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے سرائیکی وسیب سے جڑے ہوئے ہیں ان کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ’’ن ‘‘ لیگ نے بھی اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز جو سرائیکی وسیب سے تعلق رکھتے ہیں ان کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ سرائیکی صوبہ ایشو پر ناٹک رچایا جائے کیونکہ ن لیگ سرائیکی قوم کی وہ مخالف جماعت ہے جنہوں نے سرائیکی وسیب کو ہمیشہ معاشی استحصال کیا ہے اور نہ ہی وہ سرائیکی قوم کو تسلیم کرتے ہیں مگر اپنے ذاتی مفاد کی خاطر چال چل رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کے ہیں ۔رانا فراز نون نے کہا کہ سرائیکستان لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ جو کوٹ سبزل سے ملتان تک طے کیا گیا تھا اب ملتان سے اسلام آباد تک جانے کا دوسرے مرحلے کا جلد اعلان کیا جائے گا ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.