سانحہ ارمی پبلک اسکول کے شہداءکی یاد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شمعیں روشن کی گئیں۔

کراچی( عبدالستار مندرہ  ) سانحہ ارمی پبلک اسکول کے شہداءکی یاد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ اس دلخراش واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم دشمن کے بچوں سے بدلہ نہیں لیں گے بلکہ انہیں پڑھائیں گے تاکہ معاشرے سے جہالت اور دہشت گردی کو ختم کی جا سکے۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب مغرب کے فوری شروع ہوئی جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، آراکین گورننگ باڈی، دانشور، صحافی تاجر و سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے بچوں کو نشانہ بنائے۔ صدر آرٹس کانسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں ایک قوم ہونا چاہئے اور ہمیں یہ معلوم بھی ہونا چاہئے کہ ہمارا دشمن کون ہے۔ہمیں مقابلہ نہیں کرنا بلکہ دشمن کے بچوں کو پڑھا کر بدلا لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کاغم بھی ہے اور غصہ بھی ہم اس واقعہ کو بھول نہیں سکتے مگر ہم تعلیم کو عام کر کے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں۔ احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کے ممبران کے جذبات بھی قوم کے جذبات کی طرح ہیں ہر مشکل گھڑی میں یہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ممبر گورننگ باڈی اور ادا کار طلعت حسین نے کہا کہ جن لوگوں نے بربریت کی داستاں رقم کی وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ہم معصوم بچوں کو بھول نہیں سکتے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.