سال2017ءکی رینکنگ:سویڈن کادنیا میں سب سےزیادہ طاقتورپاسپورٹ رکھنےکادعویٰ

اسلام آباد(بی ایل آ ئی)سویڈن نے سال 2017ء میں دنیابھرمیں سب سے زیادہ طاقتورپاسپورٹ رکھنے کادعویٰ کردیاہے،جس کے تحت سویڈن پاسپورٹ پرسفرکرنیوالے شہریوں کوجی ایٹ ممالک میں بہترین پروٹوکول دیاجائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2017ء میں دنیابھرکے وہ ممالک جو سب سے زیادہ مضبوط پاسپورٹ رکھتے ہیں ،ان ممالک کی درجہ بندی میں سویڈن کاپہلانمبرہے۔درجہ بندی کے لحاظ سے بالترتیب پہلے نمرپرسویڈن، دوسرانمبربیلجیئم ،تیسرااٹلی،اسی طرح اسپین،آئرلینڈ،فن لینڈ،جرمنی،ڈنمارک،سوئٹزرلینڈاور دسویں نمبرپرلکسمبرگ آیاہے۔مطالعہ کے مطابق طاقتورممالک کاپاسپورٹ رکھنے والے ملک کے سفرکرنیوالے شہری کیلئے شرائط میں مفت ویزہ،سفر،فری ٹیکس اور دوہری شہریت جیسی سہولیات شامل ہیں۔مزیدکہاگیاہے کہ سویڈش پاسپورٹ والے شہریوں کوجی ایٹ ممالک سمیت دنیاکے 176ممالک میں بغیرویزہ سفرکرسکتاہے۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات ایک بارپھر درجہ بندی میں خطے میں سب پاورفل پاسپورٹ رکھنے والاملک بن گیاہے۔یواے ای پاسپورٹ ہولڈر122ممالک میں بغیرویزہ کے سفرکرسکتاہے۔دوسرے نمبرپرکویت،قطر،بحرین اور عمان کانمبرآتاہے۔اسی طرح برصغیرپاک وہندمیں دنیامیں درجہ بندی کے لحاظ سے 160نمبرپرہے،جبکہ خطے میں پاکستان دنیاکے طاقتورپاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی درجہ بندی میں196نمبرپرہے۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.