سال نو کی آمد پر کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر آئی

اسلام آباد/ کراچی( بی ایل آٸی)

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ 

 سال نو کی آمد پر کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر آئی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے، نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔

ٹیرف کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے لئے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، منظوری کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.