ساحل پولیس کی چیکنگ،متعدد موٹر سائیکل ضبط

کراچی(بی ایل ٰآئی)کراچی کے علاقے ساحل میں پولیس نے سی پی ایل سی چیک کرنے کے بہانے متعدد موٹر سائیکل ضبط کرلیں، پکڑے جانے والی موٹر سائیکلوں کے مالکان نے الزام لگایا کہ ان سے گاڑیاں چھوڑنے کے عیوض ہزاروں روپے رشوت طلب کر رہے ہیں۔

ساحل پولیس نے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے متعدد افراد کی موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں، گاڑیوں کے مالکان نے الزام لگایا کہ پولیس موٹر سائیکل چھوڑنے کے عیوض پیسے مانگ رہی ہے۔

خاتون ایس ایچ او نے ان سے کہا کہ گاڑیاں سی پی ایل سی چیک کرنے کے لئے پکڑی گئی ہیں اور جب تھانے پہنچے تو یہاں پر پہلے 3 ہزار روپے مانگے اور پھر مزید پیسے طلب کئے ۔

موٹرسائیکل مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس ہم سے پیسے کورٹ سے موٹرسائیکل چھڑانے کے عیوض مانگ رہی ہے اور پیسے دینے کے باوجود موٹر سائیکلیں نہیں چھوڑی جارہی ہیں، ایس ایچ او ساحل سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں آیا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.