اسلام آباد:(بی ایل ٰآئی) سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو 3 سال کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے۔
سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی بحیثیت گورنراسٹیٹ بینک تقرری کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی نے اسٹیٹ بینک سے شریف خاندان کی کمپنیوں کا ریکارڈ مانگ لیا
طارق باجوہ سابق سیکرٹری خزانہ بھی رہے ہیں اور اب انہیں 3 سال کے لئے گورنراسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین نےطارق باجوہ کی تقرری کی منظوری اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 10/3 کے تحت کیا۔