سائیکلنگ کا سب سے بڑا ایونٹ ’ٹورڈی فرانس‘ 2 ماہ تاخیر کے بعد شروع

پیرس((بی ایل ٰآئی))انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین(یو سی آئی)سائیکلنگ کا سب سے بڑا ایونٹ ’ٹورڈی فرانس‘ 2 ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوگیا۔ 

پہلے مرحلے میں سائیکلسٹس نیس میں 156 کلومیٹر طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ مقابلے پہلے 27 جون سے شرو ع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا تھا۔

بالآخر مکمل پروٹوکول اور محدود شائقین کے ساتھ اس ایونٹ کا 29 اگست کو آغاز ہوگیا۔

ٹور ڈی فرانس میں مجموعی طور پر 21 مراحل میں 3 ہزار 484 کلو میٹر طویل ٹریک پر مقابلہ ہوگا۔

پہلے مرحلے میں سائیکلسٹس نیس میں ساحلی پٹی کی جانب ایک سو چھپن کلو میٹر طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply