زیادہ بچے پیدا کرنے کا خواتین کے لئے انتہائی حیران کن فائدہ تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) آبادی کم کرنے کے لیے ’بچے دو ہی اچھے ‘ جیسی مہمات تو چلائی جاتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے خواتین کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”جو خواتین زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں، نہ صرف ان کی جوانی دیرپا ہوتی ہے بلکہ وہ دوسری خواتین کی نسبت زیادہ عمر بھی پاتی ہیں۔“

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 75خواتین کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا اور اس کا ان کے بچوں کی تعداد سے موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ”جن خواتین کے بچے جتنے زیادہ تھے ان کے خلیوں میں موجود ’ٹیلومر‘(Telomere)کی لمبائی دوسری خواتین سے اتنی ہی زیادہ تھی۔“ یہاں یہ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیلومر انسانی ڈی این اے کے کروموسومز کے دونوں سروں پر موجود ہوتے ہیں جو انسان کی عمر کا تعین کرتے ہیں۔ ٹیلومر جتنے زیادہ لمبے ہوں انسان کی عمر اتنی زیادہ ہوتی ہے۔

سائنسدانوں نے زیادہ بچوں کی پیدائش کے اس فائدے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”دوران حمل خواتین میں جنسی ہارمون ایسٹروجن کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے اور چونکہ ایسٹروجن اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور خواتین کے خلیوں کو شکست و ریخت کا شکار ہو کر عمررسیدہ ہونے سے بچاتا ہے۔ چنانچہ یہی وہ ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ بچے پیداکرنے والی خواتین کے ٹیلومرز کی لمبائی زیادہ ہوجاتی ہے۔“

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.