ریسکیو 1122 میں بھرتیوں پر پابندی ختم

لاہور(بی ایل ٰآئی)پنجاب میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو حکام کو حتمی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے اور ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ پروگرام کالجز میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور توسیع کا جائزہ لیا گیا، ملازمین کا ایمرجنسی الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب ایمرجنسی سروس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے اور ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ پروگرام کالجز میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 8 برس سے کونسل کا اجلاس نہ ہونا افسوسناک ہے، تحصیل یا سب تحصیل کی سطح پر ریسکیو کے تیار سینٹرز فوری فنکشنل کئے جائیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.