راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا .کورکمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔واضح رہے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیول کمانڈر کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.