رکن اسمبلی اختیارات استعمال کریں، پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا پارلیمنٹ اور عدالت دونوں کے لیے ٹھیک نہیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

کراچی(بی ایل ٰآئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل فور کی بہترین ٹیم منتخب کر لی گئی۔پاکستان سپرلیگ فورکی بہترین ٹیم کاانتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹرمدثر اورکمنٹیٹرز رمیزراجہ اورڈینی موریسن نے کیاہے جس میں رنرز اپ پشاورزلمی کے چار اور چیمپئن کوئٹہ کاصرف ایک پلیئرچناگیاہے۔ آخری نمبرپرآنے والے لاہورقلندر کے ڈی ویلیئرزکوکپتان منتخب کیاگیا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ فور کی بہترین بارہ رکنی ٹیم کاانتخاب کر لیا گیا ہے۔ٹیم کا انتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹرمدثرنذر ،کمنٹیٹرز رمیزراجہ اورڈینی موریسن نے کیاہے۔جس میں حیران کن طور پررنرز اپ پشاورزلمی کے چار جبکہ چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاصرف ایک کھلاڑی منتخب کیاگیاہے۔کوئٹہ نے پشاور کوباہمی چاروں میچز میں شکست دی۔

آخری نمبر پرآنے والی لاہورقلندر کے دوکھلاڑی منتخب ہوئے۔جس میں کوئی نمایاں پرفارمنس دیئے بغیر حفیظ کی غیرموجودگی میں چندمیچز میں قیادت کرنے والے ڈی ویلیئرز کوکپتان رکھاگیاہے۔ڈیرن سیمی اورسرفرازاحمد قیادت کے لیے بھی موزوں نہ سمجھے گئے۔

ایلیمینیٹرز میں باہرہونے والی کراچی کنگز کے تین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دوکھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔فائنل میں ففٹی اورپلے آف میں ننانوے رنز بنانے والے احمدشہزاد، تیزترین بولنگ کے ذریعے سلیکٹرز کومتاثرکرنے والےمحمد حسنین بھی ٹیم منتخب کرنے والوں کی توجہ حاصل نہ کرسکے۔

پی ایس ایل فور کی منتخب ٹیم میں کپتان ڈی ویلیئرز کے علاوہ شین واٹسن، کامران اکمل،بابراعظم،کولن انگرم،آصف علی،کیرن پولارڈ،فہیم اشرف،وہاب ریاض ، حسن علی،عمرخان اوربارہویں پلیئرنیپال کے لامی چانے پرمشتمل ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.