روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والے احمق اور بے قوف ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کھل کرکھیلنے لگے

نیو یارک(بی ایل آ ئی) روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والے احمق اور بے قوف ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کھل کرکھیلنے لگے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے روس کے ساتھ مل کر بہت سے مسائل میں سے کچھ کو حل کرنے کا اعادہ کیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کایہ بیان اس وقت آیا ہے جب انٹیلی جنس اداروں نے اپنی اس رپورٹ کے حوالے سے نومنتخب صدر کو بریفنگ دی، اس انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو جتوانے کے لیے مدد کی کوشش کی تھی۔
انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ٹرمپ روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے باز رہے اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سررو ہیگ ہونے کی وجہ ڈیموکریٹس کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے اور ‘صرف بے وقوف اور احمق لوگ ہی اس کو برا سمجھیں گے’۔
انٹیلی جنس پورٹ میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتن نے سنہ 2016 کے صدراتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے مہم چلانے کا حکم دیا تھا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کا مقصد امریکی جمہوری عمل پر سے عوام کا یقین کمزور بنانا ہلیری کلنٹن کو بدنام کرنا اور صدارت کے لیے ان کے انتخاب کو نقصان پہنچانا تھا۔
یاد رہے کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا روسی ہیکنگ کے دعوی کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔ ایک بار انھوں نےکہا تھا یہ وہ وہی انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.