روس کو ورلڈ کپ گراؤنڈز پر ٹڈیوں کے حملوں کا خطرہ

ماسکو:

روس میں رواں برس فٹبال کا عالمی کپ شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے روسی حکام نے ورلڈ کپ کے دوران گراؤنڈز پر ٹڈیوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، جس کے وجہ سے عالمی اسکینڈل بھی بن سکتا ہے۔

روس کے وزیر زراعت پیوٹر چیکمیاف کا کہنا ہے کہ جنوبی روس میں تقریباً 10 لاکھ ہیکٹر زمین ٹڈیوں سے بھری پڑی ہے اور ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہونے والے مقامات میں ولگوگراڈ بھی شامل ہے جہاں انگلینڈ اور تیونس کے درمیان 18 جون کو میچ کھیلا جائے گا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ ہمیں ٹڈیوں سے نمٹنا تو آتا ہے لیکن ہم رواں سال ان ٹڈیوں کی وجہ سے عالمی سکینڈل سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ کیونکہ ساری دنیا یہاں آ رہی ہے۔ فٹبال کے میدان سبز ہوتے ہیں اور ٹڈیوں کو سبزا بہت پسند ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ فٹبال کا آغاز 14 جون سے ہوگا، جس کے میچز روس کے 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.