روس اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کرتا ہے، باہمی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے:روسی سفیر
Dec 17, 2016BLI Newsتازہ ترینComments Off on روس اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کرتا ہے، باہمی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے:روسی سفیر
اسلام آباد پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیگزی وائے دی دوف نے کہا ہے کہ روس اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستان اورروس کے درمیان اب باہمی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت اورعلاقائی رابطوں کے لیے سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ہم پاکستان اوربھارت کے درمیان مسائل پرامن طورپرحل ہونے کے خواہشمندہیں جبکہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بھی پاکستان اورروس مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔روس پاک چین اقتصادی راہداری کو یوریشیائی اقتصادی یونین سے ملانے کا خواہشمند ہے۔