روزانہ ایک نارنجی کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے

لندن: ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک نارنجی (اورنج) کھانے سے ڈیمنشیا کے حملے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیمنشیا بہت سے دماغی عارضوں کا مجموعہ ہے جس میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت تیزی سے متاثر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ کینو، انگور، یا سبز لیموں کھانے سے بھی یکساں فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان سب میں دماغ کی حفاظت کرنے والا مرکب موجود ہوتا ہے۔ جاپان کی ٹوہوکو یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ نارنجی کھانے سے ڈیمنشیا اور الزائیمر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ ان پھلوں میں ایک مرکب ’نوبیلیٹن‘ پایا جاتا ہے جو یادداشت کی کمی کو کم کرکے اسے دوبارہ بہتر بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اسی طرح حال ہی میں برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں بھی اسی سے وابستہ ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس میں بوڑھے اور درمیانی عمر کے 13000 افراد کا کئی برس تک جائزہ لیا گیا ہے ۔ ان میں سے جن افراد نے سٹرس فروٹ یعنی انگور، نارنجی اور لیموں وغیرہ کا روزانہ استعمال کیا ان میں ڈیمنشیا اور دیگر ذہنی بیماریوں کا خطرہ 23 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں الزائیمر اور ڈیمنشیا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس لیے آج ہی کھٹے پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.