راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فوجی مبصرین محفوظ رہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے یو این مبصرین کی گاڑی کو خنجر سیکٹر میں نشانہ بنایا تاہم یو این فوجی مبصرین کے افسر بھارتی فائرنگ سے محفوظ رہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق گاڑی مبصرین گروپ کے میجر ایمانویل اور میجر مرکو کو لے جا رہی تھی اور گاڑی پر طریقہ کار کے تحت نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کے لیے انٹراپارٹی انتخابات کی مدت 4سال سے بڑھا کر6سال کرنے اورقومی اسمبلی، سینیٹ اورصوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہی جیسے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی جبکہ کمیٹی نے ایک چوتھائی سے کم ووٹ لینے والے امیدوار کی فیس ضبط کرنیکی بھی سفارش کر دی۔

ذیلی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس گزشتہ روزکنوینرکمیٹی زاہد حامد کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہدحامد نے بتایا کہ کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی تجویز پر قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہی جیسے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کی منظوری دیدی جبکہ کمیٹی نے ایک چوتھائی سے کم ووٹ لینے والے امیدوارکی فیس ضبط کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کے لیے انٹراپارٹی انتخابات کی مدت 4سال سے بڑھاکر6سال کرنے اورقومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہی جیسے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی ہے، انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بہت سے ایشوز پر اتفاق ہوگیا تاہم کمیٹی کا آئندہ ہفتے ہونے والا اجلاس حتمی ہو گا۔

ایک سوال پروفاقی وزیر نے بتایاکہ کاغذات نامزدگی پرالیکشن کمیشن کے تحفظات پرحتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.