دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد آج دفتر سنبھال لیا اور اپنے پہلے ہی روز انہوں نے پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ پشاور اور شمالی وزیرستان کے دوران فاٹا، خیبرپختونخوا اورمالاکنڈ کی سیکورٹی صورتحال جب کہ آپریشنز، بحالی وتعمیرنو کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھیں گے جب کہ دہشت گردوں کو ہرگز واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی مقررہ وقت پر مکمل ہوگی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.